ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / شام:قامشلی میں خودکش بم دھماکہ،48افراد ہلاک

شام:قامشلی میں خودکش بم دھماکہ،48افراد ہلاک

Thu, 28 Jul 2016 12:40:20  SO Admin   S.O. News Service

داعش نے کرد اکثریتی شہر میں تباہ کن بم حملے کی ذمے داری قبول کر لی
دمشق27جولائی(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)شام کے کرد اکثریتی شمال مشرقی شہر قامشلی میں بدھ کے روز ایک خودکش ٹرک بم دھماکے میں اڑتالیس افراد ہلاک اور کم سے کم ایک سو چالیس زخمی ہوگئے ہیں۔داعش نے اس خودکش بم کی ذمے داری قبول کر لی ہے۔شام کی سرکاری خبررساں ایجنسی سانا نے اطلاع دی ہے کہ ایک خودکش بمبار نے اپنی بارود سے بھری گاڑی کوقامشلی کے مغربی حصے میں دھماکے سے اڑایاہے۔شامی ذرائع ابلاغ نے پہلے یہ اطلاع دی تھی کہ قامشلی میں دوبم دھماکے ہوئے ہیں لیکن بعد میں شہر سے ذرائع اوربرطانیہ میں قائم شامی رصدگاہ برائے انسانی حقوق نے وضاحت کی ہے کہ پہلے خودکش کار بم دھماکے کے نتیجے میں گیس کاایک ٹینک پھٹنے سے دوسرا زوردار دھماکا ہوا تھا۔جس علاقے میں یہ بم دھماکا ہوا ہے وہاں مقامی خود مختار کرد انتظامیہ کے متعدد وزراء کے مکانات واقع ہیں۔داعش سے وابستہ اعماق نیوزایجنسی اس خودکش بم حملے کی ذمے داری قبول کرنے کادعویٰ کیا ہے اور کہا ہے کہ یہ ایک ٹرک بم دھماکا تھا اور اس میں کردانتظامیہ کے دفاترپرمشتمل ایک کمپلیکس کو نشانہ بنایاگیاتھا۔داعش کے جنگجو قبل ازیں بھی قامشلی اور دوسرے کرد اکثریتی شہروں میں بم دھماکے کر چکے ہیں۔


امریکی وزیر خارجہ جان کیری فلپائن کے دورے پر
کییف27جولائی(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)آج امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے فلپائن کے نومنتخب صدر روڈریگو ڈوٹیرٹے کے ساتھ ملاقات کی۔ اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے اس امر کا پُر زور اعادہ کیا کہ دونوں ملک دفاع کے معاملے میں ایک دوسرے کے قریبی ساتھی ہیں۔ اس سے پہلے منیلا ہی میں اپنے فلپائنی ہم منصب پرفیکٹو یاسے کے ساتھ ایک ملاقات میں کیری نے بحیرہء جنوبی چین میں ملکیتی حقوق کے معاملے میں چین کے مقابلے پرعدالتی فتح کے بعد فلپائن کو دانائی اور ہوش مندی سے کام لینے کے لیے کہا۔ انہوں نے کہاکہ تمام فریقین کو تنازعے سے بچناچاہیے۔ ہالینڈ کے شہر دی ہیگ کی ایک بین الاقوامی ثالثی عدالت نے اس سمندر کے اَسّی فیصدسے زیادہ حصے پر چین کے ملکیتی دعووں کو رَد کر دیا تھا۔


Share: